the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی










یوکرین کے صدر پیٹرو پورشنکو اور روس کے صدر ولادیمر پوٹن کے درمیان منگل کو ملاقات ہوئی ہے جب کہ اسی دوران کیئف نے ماسکو پر مشرقی یوکرین میں روس نواز عسکریت پسندوں کی حمایت کے نئے الزامات عائد کیے ہیں۔

بیلاروس میں ہونے والی اس ملاقات میں یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود ہیں ہوں جس سے پانچ ماہ سے جاری لڑائی کے خاتمے کے یے تازہ سفارتی کوششوں کا عندیہ بھی ملتا ہے۔

مشرقی یوکرین میں جاری اس لڑائی سے اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

منگل ہی کو دونوں صدور کی ملاقات سے کچھ دیر قبل یوکرین نے ایک وڈیو جاری کی جس میں اس کے بقول اپنے علاقے سے حراست میں لیے گئے روسی فوجی دکھائے گئے۔

کیئف کی



طرف سے حراست میں لیے گئے دس فوجیوں کی وڈیو جاری ہونے سے خدشہ ہے کہ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ یہ فوجی "حادثاتی طور پر" یوکرین کی سرحد میں داخل ہو گئے تھے۔

لیکن اس وڈیو سے ان الزامات کو تقویت ملتی ماسکو مشرقی یوکرین میں عسکریت پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔

یوکرین کے ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والے مناظر میں ان روسی فوجیوں کو دکھایا گیا جو پیراشوٹ کے ذریعے یوکرین کے علاقے میں اترے تھے اور انھیں پیر کو ڈونٹسک سے گرفتار کیا گیا۔

حراست میں لیے گئے ایک فوجی نے بتایا کہ "ہمیں پتا ہی نہیں چلا کہ ہم سرحد پار کر گئے ہیں۔"

ماسکو متعدد بار ان الزامات کی تردید کر چکا ہے کہ وہ یوکرین میں کسی بھی طرح کی بغاوت میں کردار ادا کر رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.